مان ڈوگر 115

ٹک ٹاکر مان ڈوگر کی ناجائز اسلحہ ،جان سے مارنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی ناجائز اسلحہ اور جان سے مارنے کے مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھی ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی عبوری ضمانت کنفرم کی ،تھانہ سندر لاہور نے ملزم عبدالرحمان عرف مان ڈوگر سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج ہے.

عبدالرحمان عرف مان ڈوگر کی سیشن کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی تھی ۔ٹک ٹاکر نے ماتحت عدالت ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں