ابراہیم عزیزی 26

ٹرمپ کے پاس ایران کو لیکچر دینے کا کوئی جواز نہیں،ابراہیم عزیزی

تہران (نمائندہ خصوصی)ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے امریکی صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مواخذے کے مطالبات کا سامنا کرنے والے صدر ٹرمپ کے پاس ایران کو لیکچر دینے کا کوئی جواز نہیں۔

ابراہیم عزیزی کا کہنا تھاکہ امریکی صدر کی عوامی مقبولیت صرف 18 فیصد رہ گئی ہے، جس سے ان کی پوزیشن کمزور ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جارحانہ اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں