لاہور(رپورٹنگ آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بہت لوگ خواہشمند ہیں کہ بانی جیل سے نہ نکلیں،وقت بدلے گا، انکو نہیں بھولا جائے گا جنہوں نے آئین کے ساتھ غداری کی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وقت بدلے گا، ان کو نہیں بھولا جائے گا جنہوں نے آئین کے ساتھ غداری کی۔
علیمہ خان نے کہا کہ اب صرف پی ٹی آئی نہیں ہر کسی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، سپریم کورٹ سے بڑی عدالت تو کوئی نہیں ہے مگر فیصلہ نہیں مانا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں بانی کی جگہ نہیں لے سکتی، اگر گوہر کی جگہ کہتے تو سمجھ آتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ لوگ باتیں کر رہے ہیں جو خود چیئرمین شپ کا خواب دیکھ رہے ہیں، عوام نے کب تک یہ ظلم برداشت کرنا ہے۔








