تیمور سلیم جھگڑا

وفاق اور کے پی حکومت میں نیا تنازع ، خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط سے انکار کر دیا

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وفاق اور کے پی کے حکومت میں نیا تنازع ، خیبرپختونخوا حکومت نے آئی ایم ایف کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ،تفصیلات کے مطابق وفاق کی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ حتمی مراحل کا معاملہ ابھی تک حل نہ ہوسکا ۔

وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے مفاہمتی فارمولے کو چاروں صوبوں کو بجھوایا تھا ۔تاہم خیبرپختونخوا حکومت نے اسے مشروط کردیا ۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کے کابینہ کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت صوبہ خیبرپختونخوا حکومت کو مکمل فنڈز فراہم نہیں کرتی اور قبائلی علاقوں کے فنڈز پر لگے کٹس کو واپس نہیں لیتی اس وقت تک دستخط نہیں کئے جائینگے ، کے پی حکومت کے مطابق وفاق کی جانب سے کے پی حکومت کے بجٹ کو کم کرنے سے 7سو افراد کے صحت کارڈ بند ہوگئے ہیں ۔ تاہم کابینہ نے دستخط کا اختیار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے کردیا ۔