وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کینسر کے مریضوں کی ویلفیئر کے عالمی دن پر پیغام

لاہور( رپورٹںگ آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کینسر کے مریضوں کی ویلفیئر کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر کے مرض کا مقابلہ کرنے والے بہادر لوگ ہیں۔ کینسر کے مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں سرکاری سطح پر نوازشریف کینسر ہسپتال قائم کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کینسر کے ہر مریض کو مفت اور معیاری علاج مہیا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب کے ہر ضلع میں کینسر کے علاج کے لئے خصوصی سینٹر بنائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کینسر کے مریضوں کے لئے نیک تمنائیوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کینسر کے ہر مریض کو شفا کاملہ عطا فرمائے ۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کینسر مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی۔