وزیر اعظم 104

وزیر اعظم کی بجلی بریک ڈاون پر قوم سے معذرت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کے بجلی بریک ڈاون پر قوم سے معذرت کر تے ہوئے کہا ہے کہ بریک ڈاون کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز کے بجلی بریک ڈان کے متاثرین سے دلی معذرت خواہ ہوں۔ وزیراعظم نے کہا بریک ڈاون کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے، ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں