شہباز شریف 111

وزیر اعظم کا قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر انہیں مبارکباد

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائنوزیر اعظم )وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کے روز سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے، اس شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محمد شہباز شریف نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کی محنت اور بہترین کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کرکٹ نے ایک بار پھر اتحاد اور یکجہتی کی خوبصورت مثال پیش کی ہے۔وزیر اعظم نے سری لنکن کھلاڑیوں اور انتظامیہ کابھی خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی شرکت دونوں ممالک کے دیرینہ، مضبوط اور دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں