وزیر اعظم آزاد کشمیر 155

وزیر اعظم آزاد کشمیر سے وزرا کی ملاقات ، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیرنے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں تعلیمی نظام میں مزید انقلابی اقدامات اٹھائیں گے، سردار تنویر الیاس خان نے محکمہ کو تعمیرات زلزلے کے خطرات کو مدنظر رکھ کر بلڈنگ کوڈز کے مطابق انجام دینے کی بھی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ریسٹ ہا¶سز کے ریٹس پر نظرثانی کی جائے گی اور بقایا جات کی وصولی کیلیے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے، تفصیلات کے مطابق سردار تنویر الیاس سے گزشتہ روز وزیر ایلیمنٹری وسیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی اور وزیر فزیکل پلاننگ و ہا¶سنگ چوہدری یاسر سلطان نے الگ الگ ملاقات کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر کو محکمہ تعلیم کے منصوبہ جات، تعلیمی اصلاحات، معیار تعلیم بلند کرنے کی منصوبہ بندی سمیت دیگر محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں آزاد کشمیر میں معیار تعلیم کی بہتری،آوٹ آف سکول بچوں کو تعلیم دینے،غریب بچوں کی کفالت،مفت درسی کتب کی فراہمی، اساتذہ کے تربیتی پروگرامز کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔۔

اس موقع پروزیراعظم آزاد کشمیر نے معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جانے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے وزیر تعلیم دیوان چغتائی کی کوششوں اور محنت کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب،متحدہ عرب امارات اور مغربی ممالک میں تعلیم کے شعبے کے لیے جو ڈونر ھیں ان سے میں خود بھی بات کروں گا تاکہ آزادکشمیر میں تعلیمی نظام میں مزید انقلابی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔دریں اثناءوزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان سے وزیر برائے فزیکل پلاننگ و ہا¶سنگ چوہدری یاسر سلطان اور سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہا¶سنگ غلام بشیر مغل نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کو محکمہ فزیکل پلاننگ و ہا¶سنگ کے جاریہ منصوبہ جات، آمدہ ترقیاتی منصوبہ جات کے حوالے سے منصوبہ بندی سمیت دیگر محکمانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ کو ہدایت کی کہ محکمہ فزیکل پلاننگ کے زیر اہتمام جاریہ ترقیاتی منصوبہ جات کی موثر مانیٹرنگ، ہونیوالی تعمیرات کی معیاری کوالٹی، منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کے علاوہ محکمہ کو تعمیرات میں ویلیو انجینئرنگ، QA&QC,جیسیbest practices اختیار کرنے کی بطور خاص ہدایت کی۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے محکمہ کو تعمیراتseismic hazard zoning کو مدنظر رکھ کر بلڈنگ کوڈز کے مطابق انجام دینے کی بھی تاکید کی۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سرکاری ریسٹ ہا¶سز کے ریٹس پر نظرثانی کی جائے گی اور بقایا جات کی وصولی کیلیے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔ریسٹ ہا¶سز کے بقایا جات ادا نہ کرنے والوں سے پہلے بقایا جات وصولی کی کوشش کی جائے گی اگر وہ بقایا جات ادا نہیں کرتے تو بقایا جات کی وصولی کیلیے پھر ان کے نام اخبارات میں شائع کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر ہا¶سنگ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ آپ ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں