محسن نقوی 18

وزیرداخلہ محسن نقوی کی بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش پیش کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے پنجگور میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوںنے کہاکہ 6 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قابل تحسین ہیں۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں