لاہورہائی کورٹ 148

وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے دوبارہ گنتی کالاہورہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کےلئے دوبارہ گنتی کے لاہورہائی کورٹ کے فیصلے کوسپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کیا گیا ہے۔

منیراحمد نامی شہری نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے سپریم کورٹ رجسٹری میں اپیل دائرکی جس میں درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہورہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کےلیے دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔ وکیل درخواست گزار نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ دوبارہ الیکشن کی بجائے دوبارہ گنتی کا حکم غیرقانونی ہے۔ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے جیتی۔

منیراحمد نامی شہری نے درخواست میں یہ بھی کہا کہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن ہونے کے بعد تحریک انصاف کے نمبرگیم پورے ہیں۔ اگردوبارہ گنتی ہوئی تو ضمنی انتخابات میں جیتنے والوں کےووٹ مسترد ہونے کا خدشہ ہے۔ ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے شہری کی درخواست میں عدالت استدعا کی کہ شفاف انتخابات کے لیےعدالت لاہورہائی کورٹ کے دوبارہ گنتی کے حکم کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت اکثریت رکھنے والی جماعت کو حکومت سازی کا موقع فراہم کرے۔ عدالت وزیراعلی کے 22 جولائی کے الیکشن کو دوبارہ گنتی کی بجائے الیکشن قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں