وزیراعلیٰ سندھ 17

وزیراعلیٰ سندھ کا بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور گوادر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے میجر وجاہت وحید کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قلات میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران چار دہشت گردوں کی ہلاکت پر پاک فوج کے جوان خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میجر وجاہت وحید کی شہادت ملک کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانی ہے۔مراد علی شاہ نے شہید میجر وجاہت وحید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔

ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سکیورٹی فورسز کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی ناگزیر ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں