اجلاس 110

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا،ذرائع

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کوہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع نے کہاکہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں پنجاب انتخابات سے متعلق کیس سے متعلق غور ہوگا اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور عمران خان کی گرفتاری پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل پر مشاورت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں