اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی متحدہ قومی موومنٹ کے وفد سے اہم ملاقات آج ہوئی ہے جس میں اہم امور پر بحث کی گئی ہے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حکومت بنانے اور چلانے کیلئے ایم کیو ایم کا مضبوط ساتھ ناگزیر قرار دیا ہے۔ دوران ملاقات وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو وفاقی کابینہ میں شمولیت کی بھی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ ہم آپ کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔
اس دوران شہباز شریف نے ایم کیو ایم سے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ ملاقات میں وزارتوں سمیت ایم کیو ایم کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر مشاورت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات خالد مقبول صدیقی سے ان کی رہائشگاہ پر ہوئی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے وسیم اختر، سید امین الحق اور جاوید حنیف شریک ہوئے جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ راناثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور مریم اورنگزیب شریک ہوئے۔









