اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کانگریس ویمن شیلا جیکسن لی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ان کا کردار برسوں یاد رکھا جائے گا۔
ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحومہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کیلئے کلیدی کردار کی حامل تھیں۔
نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کاکس کی شریک چیئرپرسن کانگریس ویمن شیلا جیکسن لی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ان کا کردار برسوں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحومہ کے خاندان اور ان کے حمایتیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔