شہباز شریف 16

وزیراعظم کا ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر اظہار تشویش

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چار کسٹم اہلکار اور ایک ٹریفک اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات باعث تشویش ہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعظم نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے چار کسٹم اہلکار اور ایک ٹریفک اہلکار کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گرد عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادراوں کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں