وزیراعظم 246

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں پاکستانی شہریوں سمیت قیمتی جانوں کے ضیاع کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میری انتہائی مخلصانہ ہمدردیاں اور دلی تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں نے ابوظہبی میں پاکستانی سفارتخانے کو متاثرہ خاندانوں کی مکمل مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں