وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم کا اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسرائیل اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلان لبنان میں کشیدگی کے مستقل خاتمے کا باعث بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور لبنانی گروپ حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کے اعلان سے بڑھتی ہوئی بے چینی کا خاتمہ ہوگا اور ہماری خواہش ہے کہ لبنان میں امن و سلامتی ہو۔