شہباز شریف 28

وزیراعظم شہباز شریف کا وائٹ ہائوس میں فائرنگ کے واقعہ پر صدر ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وائٹ ہائوس میں فائرنگ کے واقعہ پر گہرے صدمے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں واشنگٹن ڈی سی میں کچھ دیر پہلے وائٹ ہائوس کاریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے افسوسناک واقعہ پر گہرا صدمہ ہوا۔ انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ، خاتونِ اول اور دیگر شرکا واقعہ میں محفوظ رہے۔

وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سلامتی کیلئے دعا کی۔ واضح رہے کہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب وائٹ ہائوس کاریسپانڈنٹس ایسوسی ایشن ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں صدر ٹرمپ سمیت شرکا محفوظ رہے جبکہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں