شہباز شریف 104

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن رضا نقوی نے اتوار کو یہاں ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے وزیرہوابازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی ۔وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو گوادر سیف سٹی پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں