اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج درخواست گذاروں کو واجبات واپس دینے کی ہدایات دوبارہ جاری کر دی ہیں ترجمان کے مطابق حج درخواست گذار جلد سے جلد اپنے واجبات بینکوں سے واپس نکلوا لیں، ترجمان مذہبی امور تمام نامزد بینکوں کو 28 جولائی تک رقوم کی واپسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایات کر دی ہیں
وزارت نے بینکوں میں پیسے رکھنے یا نیا اکاونٹ کھلوانے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی تمام نامزد بینک بلا کٹوتی تمام واجبات ادا کرنے کے پابند ہیں ترجمان وزارتِ مذہبی امور نے مزید کہاوزارت تمام عازمینِ حج کو رقوم کی باسہولت واپسی کیلئے بینکوں سے مسلسل رابطے میں ہے کسی مشکل یا پریشانی کی صورت میں صارفین مذہبی امور کے شکایات نمبر پر رابطہ کریں۔