نیٹو 12

نیٹو نے آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا عظیم پیش رفت قرار دیدیا

برسلز(رپورٹنگ آن لائن) نیٹو نے آبنائے ہرمز کا دوبارہ کھلنا عظیم پیش رفت قرار دے دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیٹو کے سربراہ مارک روٹے نے گزشتہ روز برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے آزادانہ جہاز رانی کی بحالی ایک بہت بڑا قدم ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ فرانس اور برطانیہ کی قیادت میں اس اقدام کے ذریعے کئی اتحادی اس کی حمایت کے لئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں