نیمل خاور 14

نیمل خاور کا اپنے وزن پر بات کرنے والوں کو جواب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کی سابقہ اداکارہ اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور نے اپنے وزن کو موضوع گفتگو بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حال ہی میں نیمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک تقریب کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں، یہ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو کئی پیجز نے انہیں شیئر کیا اور خیالات کا اظہار کیا کہ شاید نیمل امید سے ہیں۔ان چہ مگوئیوں کے بعد سابقہ اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری پر ان تمام پیجز کو کرارا جواب دیا۔

نیمل خاور نے اپنی اسٹوری پر لکھا یہ بات حیران کن ہے کہ لوگ خواتین کے جسم کے بارے میں تبصرے کرتے ہوئے کسی قسم کی جھجھک محسوس نہیں کرتے، جی ہاں! میرے وزن میں تبدیلی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا یہ بھی ممکن ہے کہ جیسے میں 5 سال قبل نظر آتی تھی ویسی اب دکھائی نہ دیتی ہوں، ماں بننا آپ کو کئی طرح سے بالکل تبدیل کرکے رکھ دیتا ہے اتنا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

نیمل خاور نے مزید کہا کہ عمر، ہارمونز، ذہنی دباؤ، صحت، طرزِ زندگی اور حمل سمیت مختلف عوامل خواتین کے جسم میں تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں، ان میں سے کوئی بھی وجہ لوگوں کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ کسی خاتون کے جسم یا وزن کو سرِعام تنقید کا نشانہ بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں