عطاء اللّٰہ تارڑ 120

نواز شریف کی نااہلی کے 5 سال پورے ہوچکے، عطاء اللّٰہ تارڑ

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی نا اہلی کے 5 سال پورے ہو چکے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز میں کوئی حقیقت نہیں، 5 سال سے زیادہ نا اہلی نہیں ہو سکتی۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ حکومت اپنی مدت پورے کرے گی،

الیکشن کا وقت آئین میں طے شدہ ہے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف بہت جلد واپس آئیں گے، ہماری خواہش ہے کہ نواز شریف الیکشن کی مہم کی قیادت کریں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کے معاونِ خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ شواہد نہ ہوں تو کیسز اپنی موت آپ مر جاتے ہیں، حکومت کی مدت اگست میں پوری ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں