سلیم حیدر خان 36

اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ،ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر ہونا چاہیے ‘ سردار سلیم حیدر

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمداحمدخان نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن)ملک کی بہتری کے لیے مل کرکام کررہی ہیں۔

معرکہ حق میں کامیابی کے بعد پاکستان کا مورال بلند ہوا ہے۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے لیکن تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد کی خاطر ایک پیج پر ہونا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں