لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایکس پر ندیم افضل چن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چن صاحب!،آپ اچھے خاصے انسان تھے ، کچھ دنوں سے پتہ نہیں آپ کسی ذہنی تناؤمیں ہیں یا جان بوجھ کرپنجاب کے بارے میں فیک پراپیگنڈا کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر میں حقائق 26 اگست کو میڈیا سے شیئرکر چکی ہوں، اب اس جھوٹے پراپیگنڈا کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے ، پنجاب ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے آپ کورٹ میں یہ جھوٹی خبرثابت کر پائیں گے ،پنجاب کے بارے میں غلط اور بے بنیاد بیانیہ پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عظمیٰ بخاری نے پشاور میں پی ٹی آئی جلسے پر کہاکہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟ ،جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے ۔
پوری صوبائی حکومت اور ملک بھر سے لوگوں کو اکٹھا کرنے کے باوجود خود دیکھ لیں اور گن کر بتا دیں کہ جلسے میں 15 سے 20 لاکھ لوگ کہاں ہیں،جلسہ گاہ میں اپنے رہنماؤں کے خلاف نعرے لگنے اور علی امین کے خلاف احتجاج پر ہنسنے والے ایموجیز واضح کر رہے ہیں کہ عوام کا ردعمل تحریک انصاف کے اپنے بیانیے کے خلاف جا چکا ہے ۔









