شفیع جان 24

نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی، شفیع جان

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ نام نہاد معاشی ٹیم کی ناکام پالیسیوں نے ملک کی معیشت تباہ کر دی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر معاشی ظلم ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کے پی نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔شفیع جان نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

شفیع جان نے کہا کہ احساس فیول سپورٹ اسکیم اور دیگر منصوبوں کے ذریعے عوامی مشکلات کم کرنے کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں