ملیریا 9

سندھ میں رواں سال ملیریا کے 90 ہزار 853 کیسز رپورٹ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں ملیریا کے 90 ہزار 853 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کراچی میں ملیریا کے 772 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سب سے زیادہ ضلع ملیر سے 249 کیسز سامنے آئے۔

ضلع جنوبی سے 164، غربی سے 140، کورنگی سے 135، وسطی سے 36، شرقی سے 34 اور کیماڑی سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 35 ہزار 94، سکھر میں 9 ہزار 949، لاڑکانہ میں 27 ہزار 57، میرپورخاص میں 7 ہزار 781 اور شہید بینظیرآباد میں 10 ہزار 200 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں