سید ناصر حسین شاہ 17

ناصر حسین شاہ کا محمد دانش خان اور علی خورشیدی کے بہنوئی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر محمد دانش خان اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے بہنوئی سید حسن شاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں سید ناصر حسین شاہ نے محمد دانش خان کی پاکستان پیپلز پارٹی اور صنعتی برادری کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ محمد دانش خان نے صنعتی برادری میں پیپلز پارٹی کے مؤقف کی بھرپور انداز میں ترجمانی کی اور اپنی آواز کے ذریعے پارٹی اور صنعت کاروں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔

ان کے انتقال سے پیپلز پارٹی صنعتی برادری میں ایک مؤثر آواز سے محروم ہوگئی ہے۔وزیر بلدیات سندھ نے علی خورشیدی کے بہنوئی سید حسن شاہد کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔سید ناصر حسین شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں