شیری رحمان 228

نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے، عوام ساتھ دیں،شیری رحمان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمان کے اندر اور باہر پیپلز پارٹی ہی عوام کی حقیقی آواز ہے، نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے، عوام ساتھ دیں۔

شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں مہنگائی، بھوک، بدحالی اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، اس نااہل سرکار کے خلاف اب باہر آنے کا وقت ہے، بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں، اس نااہل اور ناکام حکومت کے خلاف باہر نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں