سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا کہ نااہل حکمران کی عوام کش پالیسوں کی وجہ سے ملک کے تمام ادارے دست و گریبان ہیں مہنگائی سے عوام پس چکے ہیں حکومت اپنے مفادات کیلئے آرڈیننس کے ذریعے اپنے کام نکلواتی ہے’ عوام کے ریلیف کے لیے کچھ نہیں پاکستان تنہا ہو گیا کشمیر کے محاذ پر پاکستان ناکام ہو گیا ہے کشمیر کے عوام کو جیل میں بند کیا گیا فرق محسوس کرتا ہے،انہوں نے سرگودھامیں سابق ایم این اے مرحوم جاوید اقبال چیمہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی 31اکتوبرکو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کرئیگی ، انہوں نے کہاکہ حکومت سیاسی طور پرنابالغ ہے ن پی پی پی ،پی ٹی آئی ایک ہی پالیسی کے میکر ہیں ،
انہون نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعوے کرنے والے عمران خان اور ان کی نااہل ٹیم نے ملک اور قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ،میرٹ کہیں نہیں نظرنہیں آتاملک میں رشوت سفارش کاکرپشن میں اضافہ ہوا ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے لکھا ہیکہ پاکستان میں کرپشن کے راستے کھل گئے ہیں۔ پہلے سے زیادہ کرپشن ہو رہی ہے۔وزیراعظم نے قوم کو ایک ہی سبق دیاہے کہ گھبرانا نہیں ہے،چورچور سب چور اور وہ ریاست مدینہ کے علمبردار ہیں ، انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی دوبڑی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پیپلزاپارٹی اقتدارکی حوس میں اندھی ہوچکی ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ،مگرجماعت اسلامی وہ واحد جماعت ہے جو قوم کو اس کرپٹ نظام سے بچانے اور مہنگائی کی پیداوار حکومت کو چلتاکرنے کیلئے میدان میں ہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ فرسودہ نظام کی تبدیلی اور نااہل حکمرانوں کیخلاف 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں مظاہرہ ہو گا۔
سراج الحق نے کہاکہ افغانستان میں امریکہ کی ناکامی نے دنیابھر کے مسلمانوں کے حوصلے بلند کیے ہیں۔انہوں نے مرحوم ضلعی امیر کی خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ایک مخلص اور فرض شناس کارکن سے مرحوم ہو گئی ہے جن کی گراں قدر خدمات مشعل راہ ہیں اس موقع پر مرحوم کے بلند درجات کے ئے دعائے مغفرت کی گئی۔









