سپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 150

نئے سپیکر کے چناو کیلئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نئے سپیکر کے چناو کے لئے قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ بدل دی گئی ، اجلاس ہفتہ 16 اپریل کو شیڈول تھا جو اب 22 اپریل کی سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی نے ہفتے کو ہونے والے اجلاس کا شیڈول تبدیل کیا ، اجلاس میں سپیکر اسد قیصر کی جگہ نیا سپیکر قومی اسمبلی منتخب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت پینل آف چیئر سردار اایاز صادق نے کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں