ابراہیم عزیزی 45

نئی کارروائی پر ٹرمپ کو ایران کے فیصلہ کن فوجی ردعمل کا سامنا کرنا ہوگا، ابراہیم عزیزی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ٹرمپ جانتے ہیں کہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کا مطلب یہ ہے کہ انہیں ایک فیصلہ کن فوجی ردعمل اور ایک متحد قوم کا سامنا کرنا ہوگا۔

ایکس پر جاری بیان میں ابراہیم عزیزی نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی کسی نئی جارحانہ کارروائی سے ہچکچاہٹ کی واحد وجہ ایرانی افواج کے فیصلہ کن ردعمل اور ایرانی عوام کے اتحاد کا خوف ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ وہ خلیجی ممالک کے رہنماؤں کی ثالثی کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، طاقت ہی وہ واحد زبان ہے جسے ٹرمپ سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں