اقراء عزیز 159

میں نے خود ‘خْدا اور محبت 3’ کی آخری قسط نہیں دیکھی، اقراء عزیز

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)مقبول ڈرامہ سیریز ‘خْدا اور محبت’ کے سیزن 3 میں ماہی کا مرکزی کردار ادا کرنے والی خوبرو اداکارہ اقراء عزیز نے کہا ہے کہ اْنہوں نے بھی اب تک ‘خْدا اور محبت 3’ کی آخری قسط نہیں دیکھی ہے۔سوشل میڈیا پر اقراء عزیز کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو خصوصی پیغام دیتی نظر آرہی ہیں۔اقرا عزیز نے کہا کہ ‘آج ‘خْدا اور محبت 3’ کی آخری قسط نشر ہوگی اور وہ بیحد پْرجوش ہیں’۔

اداکارہ نے کہا کہ ‘میں نے خود ابھی تک ‘خْدا اور محبت 3’ کی آخری قسط نہیں دیکھی ہے’۔اْنہوں نے کہا کہ ‘مجھے معلوم ہے کہ آپ سب بھی آخری قسط کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں’۔اقرا عزیز نے کہا کہ ”خْدا اور محبت 3’ کی آخری قسط دھماکا خیز ہوگی کیونکہ ہمارے پروڈیوسر اور ہدایتکار نے بہت محنت کی ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں