مومنہ اقبال 14

مومنہ اقبال کا ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اداکارہ مومنہ اقبال نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہر فورم پر جانے کا اعلان کر دیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی تمام لڑکیوں کی ترجمانی کر رہی ہیں اور اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھیں گی، لوگوں کی بہنوں کی عزتوں سے کھیلا جائے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ این سی سی آئی اے نے مبینہ ملی بھگت سے تفتیش تبدیل کی، مجھے تفتیش تبدیل کیے جانے سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔اداکارہ نے کہا کہ وہ ثاقب چدھڑ کے خلاف تمام ثبوت سوشل میڈیا پر سامنے لائیں گی اور اس معاملے پر ہر فورم سے رجوع کریں گی، مجھے صلح کی پیشکشیں بھی ہوئیں لیکن میں نے صلح نہیں کی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت سارے لوگوں نے یہ کہہ کر خاموش ہونے کا مشورہ دیا کہ میری شادی ہو چکی ہے، تاہم میں نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی پر آواز بلند کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں