اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج پائیدار ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے،پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہاریوسف رضا گیلانی نے 27ویں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں موسمیاتی تبدیلی کا بڑاچیلنج درپیش ہے، موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج پائیدار ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔
قائم مقام صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہا ہے، پائیدار ترقی اہداف کو قومی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کیا ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہے۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ ماحول دوست توانائی پر منتقل پہلی پارلیمنٹ ہے، نظم ونسق سمیت دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت بڑھ گئی ہے، غذائی تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ ائیدار ترقی کے عمل میں خواتین اہم شراکت دار ہیں۔