راہل گاندھی

مودی حکومت کیخلاف بھی گاندھی کی طرح’کرو یا مرو’تحریک چلانے کی ضرورت ہے، راہل گاندھی

دلی(رپورٹنگ آن لائن)بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے خلاف گاندھی کی انگریزوں کے خلاف ”کرو یا مرو”جیسی تحریک چلانے کی ضرورت ہے ۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیاپر ایک پوسٹ میں کہاکہ آج بھارت کی آمرانہ مودی حکومت کے خلاف اور ملک کی حفاظت کے لیے گاندھی کی طرز پرایک اور ‘کرو یا مرو’ تحریک چلانے کی ضرورت ہے،کیونکہ اب وقت آگیا ہے جب ناانصافی کے خلاف بولناناگزیر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آمریت، مہنگائی اور بے روزگاری کو بھارت چھوڑنا ہی ہوگا۔راہل گاندھی نے کہا کہ گاندھی کی کال پر، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لاکھوں لوگوں نے اس تحریک میں حصہ لیاتھا ، اس تحریک میں تقریبا 940 لوگوں نے اپنی جانوں کی قربانی دی تھی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں گرفتارہو ئے تھے ۔