عباس عراقچی 19

موجودہ صورتِحال میں روس سے مشاورت و ہم آہنگی خاص اہمیت کی حامل ہو گی، عباس عراقچی

ماسکو (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِحال میں روس کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی خاص اہمیت کی حامل ہو گی,پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔ماسکو میں میڈیا سے گفتگو عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بہرحال مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی، لیکن امریکی مقف کے باعث گزشتہ دور کے مقاصد حاصل نہیں ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات اور غلط طرزِ عمل پیشرفت کے باوجود مقاصد حاصل نہ ہونے کی وجہ بنے۔ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ضروری تھا کہ پاکستانی دوستوں کے ساتھ مشاورت کریں تاکہ موجودہ صورتِ حال کا جائزہ لیا جا سکے۔عباس عراقچی نے یہ بھی کہا کہ روسی دوستوں کے ساتھ جنگ سے متعلق پیش رفت اور موجودہ صورتِ حال پر مشاورت اور جائزے کا مناسب موقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں