شہباز شریف اور حمزہ شہباز

منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ،سماعت 26 جولائی تک ملتوی، عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکیل نے ملزمان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کراتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اسلام آباد جبکہ حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی اجلاس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔