منشیات کیس، 127

منشیات کیس، این سی بی نے شاہ رخ خان کے گھر چھاپہ مارنے کی خبر کی تردید کردی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)نارکوٹکس کنٹرول بیورو(این سی بی)کے حکام نے کہا ہے کہ ایجنسی کی جانب سے شاہ رخ خا ن کے گھر کی تلاشی کے لیے چھاپہ نہیں مارا گیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی حکام کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی ان کے بیٹے سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کے گھر صرف کچھ کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے گئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ این سی بی کی ایک ٹیم نے کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے لیے شاہ رخ کے گھر منت کا دورہ کیا نا کہ کسی قسم کی تلاشی لینے کے لیے چھاپہ مارا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران ایجنسی کی ایک اور ٹیم نیاس کیس میں مزید تحقیقات کے لیے اداکارہ اننیا پانڈے کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں