سلیم حیدر خان 14

ملک اسوقت ترقی کی طرف گامزن ،کسی قسم کے احتجاج ،دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا’سردار سلیم حیدر خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے، اس بار ووٹ صرف بلاول بھٹو کو دیں۔ووٹ ڈالتے وقت تیر پر ٹھپہ لگائیں۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مریدکے میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں،مغل برادری اور مرید کے کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کارکنان سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مرید کے آمد پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں، مغل برادری اور عوام نے گورنر پنجاب کا بھر پور استقبال کیا۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرخان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آ کر مریدکے میں روڈز،سوئی گیس،پانی اور صحت کے منصوبوں کا جال بچھا دے گی۔مریدکے کی عوام اس باربلاول بھٹو کا ساتھ دیں اور تیر پر ٹھپہ لگائیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی مریدکے کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا۔پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اتحادی جماعتیں ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے ایک پیج پر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ملک اس وقت ترقی کی طرف گامزن ہے۔پاکستان اب کسی قسم کے احتجاج اور دھرنوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔اگر دھرنوں اور احتجاجی دھرنوں سے پاکستان کا امیج خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو آڑے ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔

نوجوان نسل کسی بہکاوے میں آئے بغیر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ہماری پاک فوج کے جوان ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔گورنر پنجاب نے کیہا کہ ہم ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج اور پاکستان کے ساتھ ہیں۔مکہ ڈرون حملہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ہم مسلمان ہیں اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی حفاظت کے لئے جان قربان کرنے کو تیار ہیں۔

علاوہ ازیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ دھماکے کے شہدا کو قوم سلام پیش کرتی ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آپریشن رد الفتنہ 3 میں حصہ لینے والے تمام بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجگور اور چاغی میں 11 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دئشت گردوںکے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں