آسٹریلین والی بال ٹیم

ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم اتوار کو پاکستان پہنچے گی

اسلام آبا د(رپورٹنگ آن لائن)ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کھیلنے اتوار کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کے مطابق آسٹریلین والی بال فیڈریشن نے خود پاکستان کیساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیاتھا جس کے بعد ایونٹ کی تیاریوں کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آسٹریلین ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار 26می کو پاکستان پہنچے گی جو قومی والی بال ٹیم کیخلاف 28، 29، 30مئی کو اسلام آباد میں میچز کھیلیں گی۔

چوہدری یعقوب نے کہا کہ سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں قومی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوے ایونٹ کا ٹاٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، امید ہے کہ آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف بھی پاکستان شاندار کارکردگی دکھائیگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ محدود وسال کے باوجود قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کو مل سکیں۔آسٹریلیا کیخلاف بہتر نتاج کیلئے پرامید ہیں۔