ہائیکورٹ 20

ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کی شفاف تحقیقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہورہائیکورٹ نے سی سی ڈی کی ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے کی صاف شفاف تحقیقات کروانے کے لیے جلد سماعت کی متفرق درخواست کو جلد لگانے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ سی سی ڈی کا قیام غیر قانونی اور اسکی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا گئے ہیں ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ حالیہ ملتان میں ملزم توقیر کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا ، آئین ہر شہری کو منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے ،ملتان واقعے میں سی سی ڈی پولیس مقابلے میں شامل اہلکاروں کو معطل کیا جائے ، استدعا ہے کہ عدالت سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کی شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں