تقریر 138

مفتاح اسماعیل کی پر سکون ماحول میں تقریر ، تلفظ کی کئی غلطیاں

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ایوان میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے کئی مرتبہ تلفظ کی غلطیاں کیںا ور پھر زبان پھسل گئی اور کہا ہے کہ عمران خان ڈالر کو 189پر لے گئے اور یہ” 2000”تک پہنچ گیا ۔ جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پر سکون ماحول میں بجٹ تقریر کی تاہم اس دور ان انہوں نے کئی مرتبہ تلفظ کی غلطیاں کیں ایک موقع پر وزیر خزانہ کی زبان پھسل گئی ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان ڈالر کو 189پر لئے گئے اور پھر یہ ”2000” تک پہنچ گیا حالانکہ ڈالر دو سو روپے اوپر تک پہنچا وہ غلطی سے ”2000”کہہ گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں