مریم نواز شریف 16

معروف کامیڈین عابد چارلی کے بہترین علاج معالجے کیلئے ایل جی ایچ میں خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل

لاہور حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں معروف کامیڈین محمد صدیق عرف عابد چارلی کو لاہور جنرل ہسپتال میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے 6 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، جس کی نگرانی میں سینئر ڈاکٹرز ان کے علاج معالجے کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم کی منظوری کے بعد ایم ایس جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے میڈیکل بورڈ کے ارکان کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر خرم سلیم اس خصوصی میڈیکل بورڈ کی سربراہی کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ پلمونالوجی ڈاکٹر جاوید اصغر مگسی، ڈاکٹر طیبہ سلیم، ڈاکٹر یاسر حسین، ڈاکٹر عمران بلوچ اور ڈاکٹر سید اعجاز احمد برق شامل ہیں .

پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عابد چارلی جیسے باصلاحیت فنکاروں نے عمر بھر عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری ہیں اور ان کی فنکارانہ خدمات ناقابلِ ستائش ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلتھ پروفیشنلز دن رات عابد چارلی کی نگہداشت پر مامور ہیں اور میڈیکل بورڈ میڈیکل یونٹ تھری کے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ (ایچ ڈی یو) میں زیر علاج فنکار کی طبی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے پروفیسر فریاد حسین نے کہا کہ فنکار کسی بھی معاشرے کا روشن چہرہ اور قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں جنہوں نے اپنی بے مثال فنکارانہ صلاحیتوں سے شوبز میں نام کمایا، عابد چارلی کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں