لاہور( رپورٹنگ آن لائن)معروف لوک گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے سوشل میڈیا پر اپنے انتقال کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔اپنی زندگی سے متعلق جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے اپنے فیس بک پر وضاحتی پوسٹ اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے حوالے سے چلنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے مختصر پوسٹ میں لکھا کہ آج پھر ان کے حوالے سے غلط خبریں گردش میں ہیں، ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کہ وہ مداحوں کی دعاؤں سے روبہ صحت ہیں۔گلوکار نے پوسٹ کے ساتھ وضاحتی ویڈیو بھی جاری کی جس میں بھی وہ اپنے حوالے سے غلط خبروں کو مسترد کرتے دکھائی دئیے۔
مختصر ویڈیو میں عطا اللہ خان عیسی خیلوی صحتمند اور خوش دکھائی دئیے اور انہوں نے مداحوں کی صحت یابی کے لیے بھی دعائیں کیں۔ویڈیو میں گلوکار نے کہا کہ وہ مداحوں کی دعاؤں سے خیریت سے ہیں اور وہ دعا کرتے ہیں کہ باقی لوگ بھی ہمیشہ خوش رہیں۔
مختصر ویڈیو میں گلوکار نے مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور وہ بالکل صحتمند دکھائی دئیے۔