ڈینگی سمینار

محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام واپڈا ٹاؤن میں اینٹی ڈینگی سمینار، سیکرٹری کوآپریٹو، ممبران اسمبلی کی شرکت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)واپڈا ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں محکمہ کوآپریٹو کے زیر اہتمام واپڈا پبلک گرلزہائی سکول میں اینٹی ڈینگی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، جس میں رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال،رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر،مرزا جاوید،سیکرٹری کوآپریٹو پنجاب فواد ہاشم ربانی،رجسٹرار محمد احمد،جوائنٹ رجسٹرار سیٹھ اقبال ،طارق خان نیازی ،سرکل رجسٹرار اسد ریاض بھٹی ،ڈپٹی رجسٹرار معظم بٹ ، اسسٹنٹ رجسٹرار مزمل شاہ، غلام نبی اظہر کے علاوہ شہر کی تمام کوآیٹو سوسائٹیز کے عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت مکمل متحرک ہے ، محکمہ کوآپریٹو نے آگاہی سمینار منعقد کر کے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے، رہائشیوں کو مکمل آگاہی سے ہی ڈینگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

ایم پی اے سیف الملوک کھوکھر اور مرزا جاوید نے کہا کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا،میاں شہباز شریف نے اپنی وزارت اعلی کے دوران ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئے دن رات کام کیا۔ٹیک سوسائٹی،واپڈا ٹاون سوسائٹی سمیت مختلف سوسائٹیز کے سیوریج سسٹم کیلئے میاں شہباز شریف نے 12ارب روپے کے فنڈز دیئے۔ڈینگی کو جوش اور جنون سے شکست دینا ہوگی۔شہباز شریف نے ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 900سے کم کرکے 90روپے کردی تھی۔ سیکرٹری کوآپریٹو فواد ہاشم ربانی نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹو متعلقہ سوسائٹیز میں مکینوں کو مکمل آگاہی کے ساتھ ساتھ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ڈی ڈی او ہیلتھ اقبال ٹاون ڈاکٹر حمید اللہ نے ڈینگی آگاہی کیلئے تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال ٹاون میں گزشتہ سال سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، رہائشی اپنےگھروں کی چھتوں،روم کولرز کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔