جعفر بن یار
محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے 14 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی ہے۔۔چند روز قبل پنجاب حکومت کی جانب سے جیل افسران کو گریڈ اٹھارہ میں ترقی دینے کے حوالے سے پروموشن بورڈ کا انعقاد کیا گیا تھا۔۔بورڈ میں جیل افسران کو گریڈ اٹھارہ سے 19 میں ترقی کے لئے منظوری دی گئی تھی۔۔آج باقاعدہ طور پر چیف سیکرٹری پنجاب نے جیل افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اب محکمہ جیل میں گریڈ 19 کے سئینر ترین افسر رانا رضا اللہ ہیں۔جبکہ سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نمبر احمد نوید گوندل کا ہے۔۔اسی طرح تیسرا نمبر امتیاز احمد جبکہ چوتھا نمبر اسد جاوید وڑائچ کا ہے ۔۔سنیارٹی لسٹ کے مطابق نمبر پانچ پر شہرام توقیر کا نام یے۔جبکہ نمبر چھ پر ساجد بیگ اور نمبر آٹھ پر ثاقب نذیر کا نام ہے۔۔سنیارٹی لسٹ میں نمبر 11 پر اعجاز اصغر جبکہ نمبر 13 پر اصغر علی کا نام ہے۔سنیارٹی لسٹ میں نمبر 17 پر غفور انجم کا نام ہے۔
ترقی پانے والے افسران پنجاب کی جیلوں میں سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات ہیں۔۔جبکہ بعض آئی جی آفس میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
گریڈ 19 میں ترقی پانے والےجیل افسران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔اور مبارک باد کے لئے گھر والے دوست احباب کے فون آرہے ہیں۔