محکمہ سکولز ایجوکیشن

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کا نظر انداز اسکولز چلانے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نظر انداز اسکولز دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے،ٹھیکے پردیئے اسکولوں کا اسٹاف نئے سرکاری اسکولز میں تعینات ہوگا۔

وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق 1961سرکاری اسکولوں میں 26ہزار سے زائد اساتذہ مامور ہوں گے،کسی استاد کی نئی بھرتی نہیں ہوگی،جن اسکولز میں اساتذہ زیادہ ہیں وہاں سے نئے اسکولز میں تبادلے ہوں گے۔وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اسکولز ٹھیکے پر دینے کے بعد 43960اسٹاف کی سیٹیں ختم ہورہی تھیں.

گزشتہ دس سال سے اسکولز موجود تھے مگر اساتذہ بھرتی نہیں ہوئے، پنجاب کی ہرتحصیل میں 15 سے20 سرکاری اسکولز کا اضافہ ہو گیا، کوئی نئی بھرتی نہیں کی پہلے سے موجود اساتذہ تعینات کر دیئے، محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو منظوری دیدی۔