لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) اینٹی کرپشن کورٹ نے محمد خان بھٹی کوپرنسپل سیکرٹری تعینات کرنے کے مقدمے میں پرویز الہی کی درخواستِ ضمانت خارج کردی۔
لاہور کی اینٹی کرپشن کورٹ کے جج ارشد حسین بھٹہ نے پرویز الہی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ پرویز الہی کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پرویز الہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، اس لیے ان سے مزید تفتیش درکار نہیں۔ دوران سماعت پراسکیوشن نے استدعا کی کہ عدالت پرویز الہی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے اور ساتھ ہی ان کی ضمانت خارج کی جائے۔
عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔