محسن نقوی 8

محسن نقوی کی متنی میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی ستائش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پشاور کے علاقے متنی میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے کہ امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنے بیان میں وزیرداخلہ نے 3 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔ محسن نقوی نے کہاکہ خوارجیوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں